بختاور زرداری کی اپنے بیٹے کے ساتھ دلچسپ جذباتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کی سابقہ خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی گزشتہ سال چوہدری محمود سے شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہو چکی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    اب بختاور کی اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دلکش اور جذباتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی اور لوگوں نے ان کے انداز کو بھی بہت سراہا ہے۔

     

     

    Advertisement

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور نے اپنے بیٹے کے ساتھ بہت ہی خوبصورت پوز میں تصویر لی جو کہ مداحوں کی خوب توجوں کا باعث بنی۔

     

     

    Advertisement

    بختاور زرداری نے بیٹے کو گود میں لے کر سینے سے لگایا ہے، جس کی تصویر 28 نومبر کو سب سے پہلے میر حاکم محمود چوہدری کے نام سے بنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی گئی تھی، جو کہ بعد میں سوشل میڈیا کی زینت بنی۔

     

     

    Advertisement

    تصویر میں بختاور زرداری کے بیٹے کو ان کی گود میں سوتے ہوئے اور ان کی ماں یعنی بختاور کو بیٹے کے سر اور جسم پر پیار سے ہاتھ اور چہرہ رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement

    یہ تصویر سوشل میڈیا پر مختلف افراد نے شیئر کی، جو اچانک وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ماں اور بیٹے کے لیے دعائیں کلمات بھی لکھے۔

     

     

    Advertisement

    تاہم بعض افراد نے بختاور اور ان کے بیٹے کی تصویر پر غیر مناسب کمنٹس بھی کیے اور ساتھ ہی بختاور کے خاندان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

     

    Advertisement

    کچھ لوگوں نے تو غلط قسم کے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی پارٹیوں کو بھی مبارک باد پیش کی کہ اب ان کا نیا چوہدری لیڈر آگیا۔

     

     

    Advertisement

    کچھ افراد نے بختاور ذرداری اور ان کے بیٹے کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام مائوں کی عزت کرتے ہیں مگر وہ وڈیریوں کو وہ مقام کسی صورت نہیں دینگے۔

     

     

    Advertisement

    ماں اور بیٹے کی تصویر پر نفرت انگیز کمنٹ کیے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں نے ان کی حوصلہ افزائی اور تعریفیں بھی کیں اور ان کی صحت یابی اور خوشی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

     

     

    Advertisement

    اس سے پہلے انہوں بتا رکھا ہے کہ ان کے بیٹے کا نام مرحوم دادا ’حاکم علی زرداری‘ اور ماموں ’میر مرتضیٰ زرداری‘ کی نسبت سے ’میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ بھی بتا رکھا ہے کہ انکے بیٹے کی پیدائش 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے بیٹے کی پیدائش ایک ماہ قبل ہوگئی ہے۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ بختاور نے اس سے پہلے 10 نومبر کو بھی بیٹے کی عمر ایک ماہ ہونے پر بھی ان کی تصویر شیئر کی تھی۔

     

     

    Advertisement

    قبل ازیں تین نومبر کو انہوں نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی تھی جو اس وقت کھینچی گئی تھی جب کہ ان کا بیٹا ایک ہفتے کا ہوا تھا۔

     

     

    Advertisement