لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کی مشہور سیاسی جمات نواز لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے، جس نے پجر سے سیاست میں افراتفری مچ گئی ہے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کی مشہور سیاسی جمات نواز لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے، جس نے پجر سے سیاست میں افراتفری مچ گئی ہے۔
مذکورہ آڈیو میں سنا گیا ہے کہ مریم نواز اور میر شکیل الرحمان آپس میں بات کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ جیو سے خود بات کی تو ویسا نہیں ہو رہا تھا جیسا ہم چاہتے تھے، پھر میں نے میر شکیل صاحب سے ذاتی طور پر خود بات کی۔
آپ دونوں طرف کے حقائق دیکھا رہے ہیں، میر شکیل سے کہا آپ کو دکھانا چاہئیے، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔
آڈیو میں مزید انہوں نے کہا کہ میر شکیل کو کہا کہ اس کو یہ کرنا پڑے گا اور اس نے کیا، میں نے میاں عامر سے بھی یہی کہا، میاں عامر نے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کیساتھ۔ انہوں نے مزید آڈیو میں مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔