جدہ (اعتماد نیوز ڈیسک) سعودی عرب حکومت نے اقامہ ہولڈر غیر ملکی شہریوں کے آسانی پیدا کرنے کے لئے بڑا اعلان کر دیا۔
جدہ (اعتماد نیوز ڈیسک) سعودی عرب حکومت نے اقامہ ہولڈر غیر ملکی شہریوں کے آسانی پیدا کرنے کے لئے بڑا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، جاوید چوہدی نیوز ڈیسک سے خبر نشر ہوئی ہے کہ سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کے لئے خصوصی رعایت فراہم کرتے ہوئے 31 جنوری 2022 تک توسیع کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سعودی عرب حکومت نے غیر ملکی اقامہ ہولڈر شہریوں کو خصوصی رعایت فراہم کرتے ہوئے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کر دی ہے۔
سعودی حکومت کی طرف سے بیانیہ جاری کیا ہے کہ کچھ ایسے ممالک کے جن کے شہری اقامہ ہولڈرز ہیں اور سفری پابندی کی وجہ سے مملکت نہیں آسکے، لہذا ان کے اقامے اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کر دی جائی گئی۔
جبکہ ان ملکوں میں پاکستان سمیت بھارت، جنوبی افریکہ، افغانستان، مصر، ایتھوپیا، ویتنام، ترکی، زمبابوے، نمبیا، موزمبیق، بوستوانا، لیسوتو، ایسواتینی اور لبنان شامل ہیں۔
ان ممالک کے اقامہ ہولڈر شہریوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 31 جنوری 2021 تک توسیع کی گئی لیکن یہ توسیع مرحلہ وار ہوگی جبکہ اس میں مناسب جوازات اور نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون و اشتراک درکار ہوگا۔