آصف علی نے آخر بتا ہی دیا کہ وہ اپنا بلا تیار کرنے کے لئے کمپنی کو کال کر کے بلے کے نیچلے حصہ پر کیا لگانے کو کہتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ چھکے چوکوں کی برسات کر دیتے ہیں۔

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور بلے باز آصف علی نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنے بلے میں ہونے والی مخصوص تبدیلیوں کے بارے میں بتایا۔

     

     

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ کے آفیشل پیج سے ایک ویڈیو جاری کی گئی، جس میں آصٖف علی اپنا بلا ہاتھ میں تھمائے ہوئے بتاتے ہے کہ وہ اپنے بلے میں کمپنی سے کیا تبدیلی کرواتے ہیں۔

     

    Advertisement

     

    آصف علی بتاتے ہے کہ ان کے بلے کا وزن 9۔2 ہے اور پاکستان ٹیم میں سب سے زیادہ بلے کا وزن ان کے بلے کا ہی ہیں۔

    Advertisement

     

     

    اس کی وجہ بتاتے ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی باری آخری اوور میں آتی ہے جبکہ سی اے کی کمپنی ان کی سپونسر ہے اور وہ خود کمپنی کو اپنا بلا بنانے کے بارے میں کال کر کے ہدایت دیتے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement

     

    ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کمپنی کو کال کر کے کہتے ہیں کہ ان کے بلے کا وزن زیادہ نیچے ہو کیونکہ آخری اوور میں یورکر بھی مارنا پڑتا ہے اور آہستہ گیند بھی آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلے کا وزن اس لئے رکھتا ہو کہ اگر سلو گیند مڈل بیٹ پر بھی ہو تو گیند باہر چلا جائے۔

     

    Advertisement

     

     

    آصف نے اوپنر اور اپنے بلے میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ اوپنر کے بلے کا وزن برابر ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے نئی گیند کھیلنی ہوتی ہے۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement

    جبکہ وہ پرانی گیند کھیلتے اور گیند بھی نرم ہو جاتا اور کچھ اوس کی وجہ سے بھی فرق پڑتا ہے۔ انہیں آہستہ آنے والی گیند بھی اُٹھانی پڑتی ہے، یورکر بھی اُٹھانا پڑتا ہے، اس لئے ان کے بلے کا وزن نیچے ہوتا ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    انہوں نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی سیریز کے بارے میں بتایا کہ وہ بھی بہت پرجوش ہے ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ کھیلنے کے لئے جبکہ انہوں نے تلقین کی عوام الناس ماسک پہن کر گراؤنڈ میں آئے اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement