فیصل آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) فیصل آباد کے ملت ٹائون میں دکانداروں کا خواتین کو بے لباس کرنے کے واقع میں نئی پیش رفت سامنے آگئی۔
فیصل آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) فیصل آباد کے ملت ٹائون میں دکانداروں کا خواتین کو بے لباس کرنے کے واقع میں نئی پیش رفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق، پکڑے جانے والے صدام کے بھائی نے خواتین کے خلاف چوری کی درخواست جمع کروا دی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ 4 خواتین نے الیکٹرک اسٹور سے تقریباً 60 ہزار کا سامان چوری کیا ہے۔
جس کے نتیجے میں درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دکانداروں اور راہگیروں نے 2 خواتین کو پکڑ کر دکان میں بند کرنے کی ناکام کوشش۔
درخواست میں دعوٰی کیا گیا کہ خواتین نے خود ہی اپنے کپڑے پھاڑ کر اپنے آپ کو بی لباس کیا۔ ان کی مزید استدعا کی کہ کیس میں حقائق کی بنیاد پر ان کا موقف بھی درج کیا جائے۔
دوسری طرف متاثرہ خواتین کا موقف ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ وہ پانی پینے گئی تھیں اور وہاں ان کے ساتھ یہ حادثہ ہو گیا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ فیصل آباد کے ملت بازار میں چھ دسمبر کو خواتین اور دکاندار کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا جس میں عورتوں کی طرف سے موقف لیا گیا کہ وہ دکان میں پانی پینے گئی تھی جبکہ دکاندار کا کہنا تھا کہ وہ ہاتھ کی صفائی دیکھانی آئی تھی۔