“کہا تھا نا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور۔۔۔” فواد چوہدری کے بیان سے اپوزیشن میں کھلبلی مچ گئی۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیانیے سے عوام میں سکون کی لہر آگئی ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، فواد چوہدری نے کہا ہے کہ “کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائ میں کمی آنا شروع آ جائیگی، پٹرول مصنوعات کے بعد اب دیگراشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔

     

    Advertisement

     

    صحت کارڈ اور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائ میں مزید ریلیف دیں گے لیکن اصل کامیابی یہ ہو گی کہ ہم نواز – زرداری کے لئے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں”۔

     

    Advertisement

     

    حکومت کے راشن کارڈ، صحت کارڈ سے غریب عوام میں سکون کی سانس آئی ہے تاہم ابھی تک راشن کارڈ پروگرام ابتدائی مرحلے میں لیکن پھر بھی عوام میں اس پروگرام کو خوب سراہا جا رہا ہے اور خوب پزیر آرائی مل رہی ہیں۔

     

    Advertisement

     

     

    جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے بعد اب پنجاب میں رہنے والوں تمام خاندانوں کے لئے صحت کارڈ کی سہولت یکم جنوری سے میسر ہوگی، جس کے تحت ہر خاندان 10 لاکھ تک مفت اعلاج کروا سکے گا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں کی کمی وجہ سے فوری عوام کو ریلیف تو مل گیا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سے دوسری چیزوں میں بھی کمی ہوگی یا نہیں۔؟

     

     

    Advertisement