یونیورسٹی کانووکیشن، خاتون پروفیسر کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور میں ایک یونیورسٹی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے سولویں کانووکیشن میں ڈاکٹر فوزیہ نے شہباز گل سے اسٹیج پر ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔

    بلاشبہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے لئے یہ قابل افسوس کام واقعہ تھا تاہم ان کی طرف سے ابھی تک کوئی بیانیہ سامنے نہیں آئی۔

    Advertisement