بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کئے بغیر نا رہ سکے۔

    بمبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی رواں سال شاندار کارکردگی کی تعریف بھارتی بھی کئے بغیر نا رہ سکے۔

     

     

    Advertisement

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کھلاڑی روی چندر اشون نے پاکستانی کرکٹرز کو سرہا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

     

     

    Advertisement

    ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں کرکٹ کے بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ روی چندر اشون نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کو دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شق نہیں کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور اپنی ہر نئی اننگ میں زبردست فارم میں ہوتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    یہاں پر یہ بات بھی قابل تذکرہ ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی بات ہو اور ورلڈ نمبر ون بابر اعظم کا تذکرہ نہ ہو ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔

     

     

    Advertisement

    اسی تناظر میں، بھارتی کرکٹر نے بھی محمد رضوان کی تعریف کرنے کے بعد فوری بابر اعظم کا نام لیا اور ان کی بلے بازی کی صلاحیتوں کو خوب سراہا سراہا۔

     

     

    Advertisement

    باولر کی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان میں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی کمی نہیں جبکہ شاہین شاہ کو حقیقی ٹیلنٹ قرار دیا۔

     

     

    Advertisement