حکومت کا نئے سال کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لئے بڑا تحفہ، ملازمین میں خوشی کی لہر

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) حکومت کی طرف سے اس سال کے جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو معمولی فائدہ دینے کا فیصلہ۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، صوبہ پنجاب کے محکمہ خزانہ کی طرف سے پنجاب میں موجود تمام ضلعی اکاؤنٹ آفیسرز اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو 20 سمبر 2021 کو مراسلہ جاری کیا، جس میں پنجاب میں موجود تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بارے میں ہدایات جاری کی گئی۔

     

     

    Advertisement

    مراسلے میں بتایا گیا کہ چونکہ یکم جنوری اور 2 جنوری کو صوبے میں سرکاری چھٹی ہے، اس لئے حکومت پنجاب نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشنز ان کو 31 دسبمر کو ہی دے دی جائے۔ اس تناظر میں، پنجاب فاننشنل رولز والیوم ون کا حوالہ بھی دیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    مراسلہ میں استدعا کی گئی کہ تمام ملازمین کو 31 دسمبر 2021 کو تنخواہیں ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے۔

     

     

    Advertisement

    ملازمین کے مطابق، حکومت کی طرف سے بر وقت لئے جانے والا اچھا اقدام ہے۔ بصورت دیگر انہیں تنخواہیں جنوری کی 5 یا 6 تاریخ کو ملنی تھی۔ جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامان کرنا پڑنا تھا۔

     

     

    Advertisement