لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں اپنی غلطی ماننے پر وزیر اعظم عمران خان کو سراہنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں اپنی غلطی ماننے پر وزیر اعظم عمران خان کو سراہنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے، مشہور تجزیہ نگار و کالم نگار ہارون رشید نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے عوام کو عمران خان کے جانے کے بعد کا حال بتا کر التجا کر دی۔
انہوں نے لکھا کہ اپنی حماقتوں سے کپتان رخصتی پہ مصر ہے، مگر اسکے بعد؟ شریف، زرداری یا مولانا فضل الرحمن؟
ملک کو وہ چراگاہ بنا دیں گے۔ جاگیردار، پچاس پچاس کروڑ میں سیٹیں جیتنے والے زرداری۔ پھر پارلیمانی نظام کی دلدل۔ نہیں بھائی، کچھ اور سوچنا ہو گا۔
دوسری طرف مولانا فضل رحمان کی طرف سے خیبر پختونخواہ میں ہونے والی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر، میاں شہباز شریف اور ان کے بھائی و سابقہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مولانا کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔
جس پر مولانا فضل رحمان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اس نا جائز حکومت سے پاکستان کو جان چھڑوا کر سانس لے گی۔