لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے اہم رکن اور سابقہ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف آئے گا تو عمران نیازی سمیت شیدا ٹلی اور ان کے کرائے کے ترجمان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے اہم رکن اور سابقہ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف آئے گا تو عمران نیازی سمیت شیدا ٹلی اور ان کے کرائے کے ترجمان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے قائد نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے بے تاب بیٹھی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قائد نواز شریف ابھی آئے نہیں اور حکومت کی ’ٹلی‘ پہلے ہی بج گئی ہے۔
اپنے قائد کے بارے مین وضاحت کرتے ہوئے، رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران کے خلاف بس حکومت کے پاس الزامات ہی ہیں جبکہ ثبوت کوئی پیش نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے واپس آنے کا ڈر حکومت کو سونے تک نہیں دے رہا۔
تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے ، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پریشان اور بوکھلائے ہوئے عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ عمران خان نے حال میں ہی تحریک انصاف کی تنظیم سازی کی ہے، جس کا سیکٹری جنرل اسد عمر کو تعینات کیا گیا ہے۔