لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں سال جاتے جاتے، حکومت عوام کی تنخواہوں میں اضافہ تو نا کرسکی مگر جاتے جاتے تنخواہ جلدی دینے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں سال جاتے جاتے، حکومت عوام کی تنخواہوں میں اضافہ تو نا کرسکی مگر جاتے جاتے تنخواہ جلدی دینے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، حکومت کی طرف سے ملازمین پر مہربانی کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ میں موجود تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ اگلے مہینے کی بجائے دسمبر کی آخری تاریخ کو دینے کا اعلان۔
محکمہ خزانہ کی طرف سے پنجاب کے تمام اکاؤنٹ آفیسر کو مراسلہ جاری کیا گیا، جس میں ہدایات جاری کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو 31 دسمبر بروز جمعہ کو تنخواہ دے دی جائے۔
جلدی تنخواہ دینے کی وجہ کے بارے میں بتاتے ہوئے، محکمہ کا کہنا تھا کہ چونکہ اگلے ماہ کے پہلی اور دوسری تاریخ کو ہفتہ اور اتوار ہے، جس وجہ سے تمام دفاتر میں چھٹی ہوگی اور اس وجہ سے تنخواہیں اکاؤنٹ میں جانے میں تاخیر ہوجائیگی۔
ملازمین کی طرف سے حکومت کے اس فیصلے کا خیبر مقدم کیا گیا مگر اس کے ساتھ ہی ملازمین کی طرف سے شکوہ بھی کیا گیا کہ ملک میں موجود مہنگائی کے تناسب تنخواہیں میں اضافہ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے تنخواہیں بہت کم ہے۔