تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی حالت بری۔۔ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    پاکستان (نیوز اویل ڈسک) تفصیلات کے مطابق مشہور اینکر پرسن اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک ہے اور ان کو ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت کے آفیشل اکاؤنٹ سے اس اسٹیٹمنٹ آنے کے بعد سوشل میڈیا پہ بحث کا طوفان برپا ہو گیا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ایک سیاسی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان کے اس طرح اپنی ہی طبیعت کے بارے میں ٹویٹر پر ٹویٹ کرنا ان کے لیے تھوڑا بھاری ثابت ہوگیا کچھ عوام نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ پیار محبت کرنے والوں نے دعائیں دیں اور طبیعت جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی۔

    اس کے ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نجی چینل بول پر ہونے والے چمپئنز شو کی میزبانی بھی شروع کر دی ہے یاد رہے کہ اس شو کی میزبانی پہلے وقار زکا کرتے رہے ہیں جو کہ تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں اب کی بار ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی اسی انداز سے شو کا آغاز کیا اور اس کو لے کے چل رہے ہیں عوام نے ان پر بھی تنقید کے تیر برسانے شروع کر دیے ہیں

    Advertisement