لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) احسن اقبال نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ کی بھی میٹھی میٹھی کر دی۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) احسن اقبال نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ کی بھی میٹھی میٹھی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، سابقہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بیانیہ جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہار گئی اور بزدار جیت گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران بزدار کی زد جیت گئی۔
انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ کو بحال ہوئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی آج آخری تاریخ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدار نے 7 ماہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نا کرکے نیا ریکارڈ لگا دیا ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور تو گرا دیا مگر کیا عمران نیازی کی انا ٹاوڑ نہیں گرا سکتی ؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اپنے حکم کی حرمت نا بچا سکی۔
دوسری طرف ایک ویڈیو سوشل میڈا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ زیب خانزدہ عمران خان کا انٹرویو کر رہے ہیں اور ایک درخواست پر کر سناتے ہیں۔
درخواست میں، عمران خان 1987 میں وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کو کہتے ہیں کہ انہیں گھر دیا جائے کیونکہ ان کے پاس کوئی گھر نہیں ہے لاہور میں۔