سندھ (اعتماد ٹی وی) سندھ حکومت نے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا حکومت نے سرکاری اساتذہ کے لیے بی ایڈ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کا فائدہ بہت سے موجودہ سرکاری اساتذہ کو ترقی پانے کے لیے ہوگا
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ترقیوں کے لئے اہم اقدام سرانجام دیتے ہوئے سندھ حکومت نے بی ایڈ کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اس فیصلے سے اساتذہ کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئیں اور پندرہ ہزار سے زائد اساتذہ کو آسانی سے ترقیاں ملیں گی
15 سال کی سروس مکمل کرنے والوں کو 16 سکیل دیا جائے گا جبکہ 9 سال کی سروس مکمل کرنے والے اساتذہ کو 15 سکیل دیا جائے گا۔