عمران خان کی پارٹی لے لیے بری خبر۔۔ مولانا فضل الرحمان میدان میں آگئے

    سیاست (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا ساتھ چھوڑنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی۔ پی ٹی ایم کا حصہ رہنے والی پاکستان جمعیت علمائے اسلام نے آخر ایک بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی دبئی کے نائب صدر عمران اکبر اور خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب صدر نعیم اکبر نے بے شمار ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی کو چھوڑنے اور جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے دفتر میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمن نے بھی شرکت کی تھی۔

    مزید تفصیلات کے مطابق اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیا اور اب ہماری جماعت ایک بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

    Advertisement

    یاد رہے کہ پچھلے دنوں 9طط حریک انصاف انصاف کے مشہور کارکن جہانگیر ترین بھی خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں نظر آئے تھے جہاں صحافیوں نے ان سے سے پارٹی بدلنے کے حوالے سے سے بات چیت کی تھی۔