عدالتیں (اعتماد ٹی وی) وقت کے بدلتے حالات میں پاکستانیوں کو بھی عدالتی نظام سے انصاف ملنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع پیش آیا جس میں ایک آدمی نے اپنی بیٹی کو جہیز میں فرنیچر دیا جس کا بیڈ دو دن بعد ہی ٹوٹ گیا
سائل نے بیڈ کے ٹوٹنے بعد عدالت سے رجوع کیا اور اپنے ساتھ پیش آئی ذہنی کوفت کو عدالت کے سامنے رکھا عدالت نے متعلقہ فنیچر دکان مالک کو بھی طلب کیا دونوں کا موقف جانا اور اپنا فیصلہ سنایا۔
سائل کی استدعا تھی کہ اسے ذہنی کوفت پہنچائی گئی ہے جس کا ہرجانہ ایک کروڑ روپے ادا کیا جائے آئے وہی دوسری طرف دکان مالک نے فرنیچر کے خستہ ہونے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے لکڑی اوپن مارکیٹ سے خریدی تھی جس میں شاید گھن لگا ہوا تھا جس کا اوپر سے پتا نہ چل سکا اور بیڈ کو نقصان پہنچا۔