لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں سوشل میڈیا کی مشہور ایپ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا، جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ بے پردگی بند کی جائے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں سوشل میڈیا کی مشہور ایپ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا، جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ بے پردگی بند کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق، جب اس ٹرینڈ کا معائنہ کیا گیا تو پتہ چلے کہ پاکستان میں موجود لوگوں نے بے پردگی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
جس میں سر فہرست ایسی ایکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بے پردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ جبکہ بے پردگی کے خلاف قرآن کی آیات سمیت مختلف عالم دین کے قول و فعل کا پرچار کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح مختلف کالجز کی الوداعی اور دوسری ویڈیو شئیر کی جارہی ہیں، جس میں لڑکی مبینہ طور پر بے پردگی کا ارتکاب کرتی نظر آتی ہیں۔
جیسا کہ ٹک ٹاکرز مختلف گانوں کی دھن اور بول پر رقص کرتے اور لپسنگ کرتے نظر آتے ہیں، جس سے بے پردگی کا کھلم کھلا ارتکاب ہوتا نظر آتا ہے۔
تاہم عوام کی طرف سے اس بات پر بھی زور دیا جا رہا ہے کہ یونیورسٹیاں اور کالجز تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہوتے ہے نا کہ بے پردگی کا ارتکاب کرنے کے لئے۔