پشاور (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے مشہور صحافی اور مشہور ٹاک شو “جرگہ” کے اینکر پرسن سلیم صافی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر کے سب کو پریشان کر دیا ہے۔
پشاور (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے مشہور صحافی اور مشہور ٹاک شو “جرگہ” کے اینکر پرسن سلیم صافی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر کے سب کو پریشان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سلیم صافی نے جی یو آئی کے لیڈر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصیور شئیر کرتے ہوئے بتایا
کہ انہوں نے مولانا فضل رحمان سے ملاقات میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی جاننے کی کوشش کی لیکن مولانا فضل رحمان نے بتانے سے گریز کیا ۔
سلیم صافی نے مزید بتایا کہ انہیں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ اصل منصوبے سے صرف مولانا فضل رحمان، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور جہانگیر ترین آگاہ ہے ۔
صافی نے بتایا کہ سب انتہائی محتاط اور رازداری سے کام لیتے ہوئے کسی بھی قریبی ساتھی کو بھی اپنی حکمت عملی کے بارے میں نہیں بتا رہے ۔
تجزیہ نگار کے مطابق، سلیم صافی شاید غلط بیانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ جہانگیر ترین عمران خان سے بے وفائی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔