لاہور ( اعتماد ٹی وی) گورنر پنجاب نے دُنیا کی مشہور ترین میڈیکل یونیورسٹی کنگ ایڈورڈ میں نئی بننے والے مقبول احمد بلڈنگ کا افتتاح کیا۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) گورنر پنجاب نے دُنیا کی مشہور ترین میڈیکل یونیورسٹی کنگ ایڈورڈ میں نئی بننے والے مقبول احمد بلڈنگ کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق، مقبول احمد بلاک یونیورسٹی کو غیر ملکی مقیم پاکستانیوں ڈاکٹر مقبول احمد اور ثمینہ احمد کی طرف سے بنوا کر دیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تاریخ ان لوگوں کو یاد نہیں رکھتی جو امیر ہوتے ہیں بلکہ تاریخ ان لوگوں کو محفوظ رکھتی ہیں جو انسانیت کے لئے کام کرتے ہیں اور انہیں اللہ بھی بہت نوازتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی سچ ہے کہ جن لوگوں کے پاس اربوں روپے ہوتا ہے، اکثر ان کے بچے ان کے جانے کے بعد ان کی قبروں پر فاتح خانے کرنے بھی نہیں جاتے۔
چوہدری کا کہنا تھا کہ اس لئے جن لوگوں کے پاس پیسہ ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ انسانیت کے لئے بھی کام کریں، جیسا کہ ڈاکٹر مقبول اور ان کی اہلیہ نے کیا۔ اب ان کا نام تاریخ میں جانا جائے گا۔
دوسری طرف گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب یونیورسٹی کے کنووکیشن میں بھی شرکت کی۔