پیٹرول کی قیمت میں کمی کا بوجھ کس پر پڑا ۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا بوجھ کس پر پڑا ۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) اعظم پاکستان نے کامیاب دورہ روس کے بعد عوام سے خطاب کیا اور عوام کا احساس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا۔
اس خبر کے ذریعے ، ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا سار ا بوجھ ایل پی جی صارفین پر ڈال دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا اور ایل پی جی کی موجودہ قیمت 233 روپے کر دی گئی ہے ۔
ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ تا حال جاری ہے۔ بہت سے علاقوں میں تاحال گیس بحال نہیں کی گئی۔ ایسے صارفین ایل پی جی کے ذریعے گھروں کا نظام چلا رہے ہیں ۔ ایل پی جی کی موجودہ قیمت ایسے صارفین پر بوجھ ہے۔
یکم مارچ سے جہاں ملک بھر میں پیٹرول و ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوا اس کے ساتھ ساتھ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بھی یکم مارچ سے کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔