آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک روسی فوجی کو چائے پیتے دکھایا گیا ہے۔ روس و یوکرین کے درمیان جاری اس تنازع میں نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
مختلف ممالک کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیاں لگانے کی بات کی گئی ہے لیکن اس بات سے روس کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ یوکرین کی عوام بھی اس تنازع بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے تاہم کچھ افراد زخمیوں کی مدد بھی کر رہے ہیں اور متاثرہ لوگوں کو کھابا بھی مہیا کر رہے ہیں۔
جنگ کے دوران ایک فوجی یوکرین میں داخل ہوا اور واپس جانے میں ناکام ہو یوکرینی عوام کے ہاتھ لگ گیا۔ یوکرین کی عوام نے اس فوجی کو بدلے کا نشانہ بنانے کی بجائے اچھا سلوک کیا ۔ فوجی کو چائے اور کھانے پینے کی اشیاء دی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ روسی فوجی کی بات اس کی ماں سے فون پر کروائی۔ یوکرین کی عوام کی جانب سے کئے گئے اس سلوک پر روسی فوجی آبدیدہ ہو گیا اور جذباتی ہو کر رونے لگا۔
روسی فوجی کی روتے ہوئے اپنی ماں سے بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے یوکرین کی عوام کے اس حسن سلوک بہت سراہا ۔
اس قبل پاکستان میں ایسا واقع پیش آیا تھا جب بھارتی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو پاکستان ائیر فورس نے اس طیارے کو گرا کر ختم کر دیا تھا۔
طیارہ اپنے پائلٹ سمیت پاکستانی حدود میں گرا جس کے پائلٹ کو عوام میں سے کچھ لوگوں نے پکڑ کر زدوکوب کیا اور کچھ نے اس کو بچایا۔ فوج نے اس کو اپنی تحویل میں لے کر اس کا علاج کروایا اور چائے پیش کی ۔ پاکستان کی جانب ایسے سلوک سے بھارتی فوجی پائلٹ آبدیدہ ہو گیا۔