تیسری جنس اور بچے کی پیدائش معاملہ کیا نکلا ؟
تیسری جنس اور بچے کی پیدائش معاملہ کیا نکلا ؟
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) ذرائع کے مطابق لندن کے رہائشی 24 سالہ ٹرانس جنیڈر (خواجہ سرا) کے ہاں بچے کی پیدائش نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ٹرانس جینڈر ریان نے بتایا کہ وہ سات سال کی عمر سے ہی ٹرانس جینڈر تھا ۔
اس کی مکمل علامات 19 سال کی عمر میں ظاہر ہوئیں تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان علامات کے ظاہر ہوتے ہی انھوں ڈاکٹرز سے رجوع کیا ۔
ڈاکٹر ز سے مشاورت کے بعد انھوں نے جنس تبدیلی کے متعلق سوچنا شروع کیا ۔جنس تبدیلی میں انھوں نے اپنی ٹرانس جینڈر سے مرد بننے کا فیصلہ کیا۔
ریان نے بتایا کہ وہ اپنی جنس تبدیلی کے طریقہ عمل کے دوران وہ مردانہ جنسی ہارمون لیتے تھے جن کا نام ٹیسٹا سٹرون تھاجنس تبدیلی کے نویں مرحلے میں وہ حاملہ ہوئے جب انھیں معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں تو انھوں نے مردانہ ہارمونز لینا چھوڑ دیے۔
ریان برطانیہ کے علاقے مانچسٹر کے رہائشی ہیں ڈاکٹرز نے جب ان کو بتایا کہ جنس تبدیلی کے بعد وہ بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے تو انھوں نے اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا سوچا کیونکہ ان کو بچے پیدا کرنے کا شوق ہے۔ اس لئے ریان نے فیصلہ کیا کہ مرد بننے کے باوجود بچے پیدا کرنےکے لئے ضروری نسوانی اعضاء کا خاتمہ نہیں کریں گے۔
خواجہ سرا ریان نے غیر متوقع پریگنینسی کی وجہ مردانہ ہارمون لینا ترک کر دیے۔ دوسال پہلے انھوں نے ہینڈرک نامی بچے کو جنم دیا ۔