ملک کا مستقبل ملک کے نوجوان ہوتے ہیں کسی دوسرے ملک کا صدر نہیں ۔اسد عمر
ملک کا مستقبل ملک کے نوجوان ہوتے ہیں کسی دوسرے ملک کا صدر نہیں ۔اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوروفاقی وزیر اسد عمر نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے رہنما کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں یقین ہے جس کا ساتھ ہم دے رہے ہیں وہ سچا اور کھرا ہے۔ اور پاکستان کے لئے بہترین ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے مستقبل کا انحصار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے ۔ ہمارے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں۔
جب ہم اقتدار میں آئے تھے تو بھی ہمارا سارا سپورٹ ملک کے نوجوانوں کی جانب سے ملا تھا اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ آج بھی ہمار ے ساتھ ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے بیان کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کے صدر جوبائیڈن مولانا کو متاثر کر سکتے ہیں لیکن ہم اس سے دور ہیں۔ ہم باضمیر لوگ ہیں اور ہمارے لئے متاثر کن شخصیت حضورﷺ کی ذات مبارکہ ہے۔
ہمیں ان ہی کے اسوہ حسنہ سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بھی ملک میں مدینہ کا نظام متعارف کروانا چاہتے ہیں نا کہ امریکہ کا نظام ۔ہماری قوم اب جاگ چکی ہے ان کو اچھے برُے میں فرق پتہ چل گیا ہے ۔
شہباز شریف کے بیان پر بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ضمیر بیچنے والوں کا نہ کبھی بھلا ہوا ہے نہ ہو گا۔ شہباز شریف حالیہ حالات سے کافی گھبرائے ہوئے ہیں اس لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں ۔