نارنجی ہواؤں نے یورپ کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔
نارنجی ہواؤں نے یورپ کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق یورپ کے دیگر ممالک میں کچھ روز سے فضا میں نارنجی رنگ کی ریت شامل ہو ئی اور اس کی وجہ سے نارنجی فضائیں یورپ کے دیگر علاقوں میں چلنے لگی۔
ماہرین نے جب ان نارنجی ہواؤں کے متعلق جانچنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ان ہواؤں کا مرکز صحرائے صحارا ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب ان نارنجی ہواؤں کا رُخ پیرس( فرانس ) کی جانب ہے۔ فرانس میں نارنجی ہواؤں کے چلنے سے لوگوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہر کوئی فضا میں نارنجی رنگ کی وجہ جاننا چاہتا ہے سموگ کے بعد سے فضائی آلودگی کی یہ نئی قسم شمار کی جا رہی ہے۔
نارنجی ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے گھروں اور گاڑیوں پر نارنجی ریت کی ایک دبیز تہہ جمنا شروع ہو گئی ہے اور فضا میں آلودگی بڑھنے کی وجہ سے لوگوں میں نزلہ زکام و کھانسی کے امراض بڑھتے جا رہے ہیں۔
ہواؤں میں شامل صحرائی ریت کی وجہ سے ان ہواؤں کو سرخی مائل ہوا یا پھر خونی ہوا کہا جاتا ہے۔
صحرائی ریت کی وجہ سے فضانارنجی رنگ اختیار کرتی ہے تو ایسی فضا پر جب بارش کا پانی گرتا ہے تو وہ سرخ رنگ کا ہوتا ہے اور سرخی مائل پانی کے باعث ایسی بارشوں کو خونی بارشیں یا سرخی مائل بارشیں کہا جاتاہے۔ اس بارش کے بعد زمین پر سرخ رنگ کا کیچڑ بن جاتا ہے۔
نارنجی فضاؤں کا یہ سلسلہ پیرس میں 15 مارچ 2022 سے شروع ہوا تا حال جاری ہے اور شروع میں عوام نے اس کو خوبصورت موسم خیال کیا لیکن اس کی وجہ سے بڑھتے ہوئے امراض سے موسم کی یہ خوبصورتی کھو کر رہ گئی۔