تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی بعد وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہو گا ۔ بلاول بھٹو زرداری
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی بعد وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہو گا ۔ بلاول بھٹو زرداری
حکومت مخالف اتحاد کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس سلسلے میں وزارتوں کو بانٹا جا رہا ہے۔ حال ہی میں مولانا فضل الرحمان کا بیان آیا تھا کہ مسلم لیگ ق کی حمایت کے بعد پنجاب کی وزارت ان کو دی جائے گی۔
معاملات حکومت کے ہاتھ سے نکلتے نظر آرہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور حالات جو رُخ اختیار کر رہے ہیں اس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا کامیاب ہونا لازمی امر ہے۔
تحریک عدم اعتماد سے متعلقہ کامیابی کے بعد سے وزاتوں کے متعلق فیصلے کیے جا رہے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ آئندہ ملک کا وزیر اعظم مسلم لیگ ن کی جماعت سے لیا جائے گا ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے آئندہ پانچ سالوں کے تحریک انصاف کو الگ کر کے قومی حکومت بنانے کی بات کی تھی۔ اس لئے پاکستان کے صدر کے حوالے سے بھی نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔
صد ر پاکستان کا نام کنفرم ہونے کا بیان سنئیر تجزیہ نگار و صحافی عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جا ری کیا ہے۔ انھوں نے لکھا” حکومت مخالف اتحاد اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان آئندہ صدر پاکستان ہوں گے”۔