بھارت کے روس سے تیل خرید نے پر امریکہ نے کیا انتباہ!
بھارت کے روس سے تیل خرید نے پر امریکہ نے کیا انتباہ!
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) روس و یوکرین درمیان جاری تنازعہ کی وجہ سے یورپین ممالک نے روس پر اقتصاد ی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ جس کے نتیجے میں روس نے بیان جاری کیا کہ ہماری راہ میں رُکاوٹ پیدا کرنے والے باز رہیں ورنہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بے قابو ہو جائے گی۔
تاہم امریکہ نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا۔ اور دیگر ممالک کو بھی تیل کی خریداری سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ، بھارت نے امریکہ سے الگ ہو کر فیصلہ کیا کہ وہ روس سے سستے داموں تیل خریدیں گے امریکہ نے بھارت کے تیل خریدنے کو اچھی نگا ہ سے نہیں دیکھا ۔
امریکی صد ر جوبائیڈن نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے پر بھارت کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہا لیکن اس وقت اور ایسے حالات میں ان کا روس سے تیل خریدنا بتا تا ہے کہ انھوں نے کس کو چن لیا ہے۔ اور یہ غلط طرف کھڑے ہیں۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس جین ساکی جو کہ سیکرٹری پریس ہیں انھوں نے بھارت سے یوکرین معاملے کے متعلق اپنا موقف بیان کرنے کی بات کی ہے کہ ان حالات میں بھارت واضح کر نا چاہیے کہ وہ کہاں اور کس کے ساتھ ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے کہا کہ ایسے حالات میں روس سے تیل کی خریداری کا مطلب آپ روس کی حمایت کر رہے ہیں۔ اور روس کی حمایت کرتے ہوئے آپ یوکرین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو بھی صحیح مان رہے ہیں ۔