تحریک عدم اعتماد کو لے کر پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے پر اُمید ہے حکومت مخالف جماعتوں کا یہ اتحادرنگ لائے گا اور ہم کامیاب ہو نگے ۔
تحریک عدم اعتماد کو لے کر پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے پر اُمید ہے حکومت مخالف جماعتوں کا یہ اتحادرنگ لائے گا اور ہم کامیاب ہو نگے ۔
گزشتہ روز حکومت مخالف جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہو اجس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے کبھی کچے کام نہیں کئے۔ اس لئے کسی بھی بات پر احتجاج نہیں کیا جائے گا۔
تحریک عدم اعتماد کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اللہ کے حکم سے فتح ہماری ہو گی۔ ہم نے تحریک عدم اعتماد آج جمع کروانے تھی لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اس تحریک کو نہ پیش کرنے کے لئے ایک بے بنیاد عذر تراشا ہے۔
وزیرا عظم نے بھی اسپورٹس مین سپرٹ نہیں دکھائی۔ اگر یہ سپرٹ دکھاتے تو حالات کا سامنا کرتے ۔ وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ضرورت پڑی تو اقتدار چھوڑ دونگا ۔
مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے۔ اب وزیراعظم اپنی ہی بات سے مُکر گئے ہیں اگر حکومت مخالف اتحاد نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے تو ان کو یقین کے ان کے ووٹرز پورے ہیں ۔ عمران خان حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے خود ہی کرسی کو چھوڑ دینا چاہیے۔