عامر لیاقت حسین نے اپنا سچا چہرہ دکھا دیا۔
عامر لیاقت حسین نے اپنا سچا چہرہ دکھا دیا۔
کراچی ( اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گزشتہ ماہ ایک تقریب میں شرکت کر کے ایم کیو ایم سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ چھ ماہ میں ختم ہو جائے گی میں اندر سے ایم کیو ایم کے لئے محبت رکھتا ہوں۔
اب بلی اپنے تھیلے سے باہر آ گئی ہے عامر لیاقت حسین نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر تین پیش گوئیاں کی ہیں جن میں سے پہلی ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی سے اتحاد ہونا پہلے نمبر پر ہے جو کہ آج پورا ہو چکا ہے اس حوالے سے ایم کیو ایم نے معاہدے پر دستخط کرنے کے ساتھ وفاق سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
دوسری پیش گوئی علیم خان کا وزیرا علیٰ پنجاب بننا ہے اس حوالے سے بھی گزشتہ روز ن لیگ کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ کے لئے دو لوگوں کا نام تجویز کیا گیا ہے حمزہ شہباز شریف اور عبدالعلیم خان۔ تیسری اور آخری پیش گوئی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حمایتی اراکین کی تعداد 182 تک ہو گئی ہے ۔ اور حکومت مخالف جٹوں ، وزیروں نے کپتان کو گھر کی راہ دکھا دی ہے۔ مزید عامر لیاقت نے خاتون اول کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کیا کہ بشریٰ بھابی نے مجھے وزیراعظم سے دور رکھا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔