پاکستان کا وجود ہی امریکہ کے دم سے ہے۔ ن لیگی رہنما کا دعویٰ!

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے وزیر اعظم کے عوام سے خطاب کے دوران کی گئی باتوں کو ناپسندیدگی سے دیکھا ہے اور آج میڈیا سے بات چیت کے دوران انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی معشیت کا تمام تر انحصار امریکہ پر ہے آج امریکہ ہم پر پابندی لگا دے تو ہمیں کہیں سے قرضہ نہ ملے ۔

     

     

    Advertisement

    امریکا پاکستان کو بالکل تنگ نہیں کر رہا یہ سب عمران خان کی خود کو بچانے کی ترکیبیں ہیں۔ یہ چار سالوں سے کہہ رہے ہیں کہ سب کو رلاؤں گا آج وقت ایسا آیا ہے کہ قوم ان کو روتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔

     

     

    Advertisement

    حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کی جارہی ۔ عمران خان سے چار سالوں میں سیاست نہیں سنبھلی ملک نہیں سنبھلا تو ا ب اور کیا سنبھالنا چاہتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    عمران خان نے اپنی تقریر میں امریکہ کا نام لے کر جو سنسنی پھیلائی ہے اس میں ان کو ناکامی ہو گی۔ پاکستان میں تمام تر وینٹیلیٹر امریکہ کی بدولت لگے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    عمران خان اس وقت سیاسی طور پر دیوالیہ ہو گئے ہیں۔ اب جب کہ سیاست ان کے بس کی نہیں رہی تو یہ عالم دین بن گئے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ جنگلوں کا رُخ کر لیں۔ اور اپنا وجود ہی کھو دیں۔

     

     

    Advertisement