بھارت میں عجیب و غریب بچے کی پیدائش ہوئی۔
بھارت میں عجیب و غریب بچے کی پیدائش ہوئی۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) دنیا بھر میں بہت ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے جیسے دو بچوں کا جسم ایک دوسرے جُڑا ہونا، کسی بچے کی آٹھ ٹانگیں ہونا ۔
کسی کے چار ہاتھ ہونا وغیرہ بعض اوقات تو جانوروں کے ایسے بچے دیکھے گئے ہیں جن کے چہرے انسانی مشاہبت لئے ہوئے ہیں۔
ایسا ہی انوکھا واقع بھارت میں پیش آیا جہاں حال ہی میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا جسم ایک اور سر دو ہیں اس کے دو “سروں ” کے درمیا ن ایک ہاتھ بھی ہے۔
ڈاکٹرز اس بچے کی پیدائش کو لے کر حیران ہیں بلکہ مزید حیرانگی کی بعد یہ ہے کہ ایسے بچے عموماً مردہ پیدا ہوتے ہیں یا پھر پیدائش کے کچھ وقت کے اندر وفات پا جاتے ہیں لیکن یہ دو سر اور تین ہاتھ والا یہ بچہ تاحال زندہ ہے۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے رہائشی سہیل اور شاہین کے ہاں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس میں پیدائشی نقص موجود تھا جس کو سائنسی اصطلاح میں ڈائی سیفیلک پیراپیگس کہتے ہیں۔ جس میں ایک جسم پر مختلف اعضاء بن جاتے ہیں۔بچے کا پیدائشی وزن تقریباً پونے چار کلو گرام ہے۔
والدین کے مطابق الٹراساؤنڈ میں انھیں جڑواں بچوں کے متعلق بتا یا گیا تھا جو بعد میں ایک ہی جسم پر منتقل ہوگئے۔ اس بچے کی پیدائش سی سیکشن کے ذریعے ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز نے فی الحال سرجری سے انکار کیا ہے ۔