اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) آج پاکستان کی قومی اسبملی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف “عدم اعتماد” کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔ اس قرارداد کی کامیابی کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہینگے۔

اسی سلسلے میں ، انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کسی بھی بات کا حوالہ دئے بغیر لکھا کہ کربلا میں حضرت امامؑ اور ان کے ساتھیوں نے حق اور باطل کا فرق بتاے کی خاطر اپنی جانیں تک پیش کر دی ۔
عمران خا ن نے لکھا کہ آج ہم بھی حب الوطنی اور سچائی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں جبکہ جھوٹ ، مکار اور غرداری کے خلاف کوشش کر رہے ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ آج ہی صوبائی اسمبلی پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا ، جس میں حمزہ شہباز اور چوہدر پرویز الہیٰ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے ۔
پنجاب کے حوالے سے خبریں یہ بھی گردش کر رہی ہیں کہ علیم خان اور جہانگیر ترین نے بھی اپنے ساتھیوں کے ہمرہ حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔