نئے انتخابات پر اپوزیشن کا ردعمل حیران کن ہے۔ عمران خان۔
نئے انتخابات پر اپوزیشن کا ردعمل حیران کن ہے۔ عمران خان۔
ملک کی موجودہ صورتحال پر عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا کہ تحریک عدم اعتماد کے رد ہونے کے بعد ہم نے قومی اسمبلی تحلیل کی اور قوم کو عام انتخابات کی تیاری کے متعلق آگاہ کر دیا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ہماری حکومت کے ناکام ہونے کی خبر پھیلا رہی ہے اور بتا رہی کہ ہم ناکام ہو گئے ہیں عوام کا اعتماد ہم سے ختم ہو گیا ہے۔ لیکن جیسے ہی ان کو عام انتخابات کی دعوت دی گئی ۔ یہ پیچھے ہٹ گئے ۔
اگر ان کو ہماری حکومت سے اعتراض تھا تو اب وہ ختم ہو گئی ہے اب میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں عوام میں ہمارا مقابلہ کریں۔
اب جب ہم مقبولیت و اعتماد کھو چکے ہیں تو ہمیں عوام میں انتخابات کے لئے جانے سے ہچکچانا چاہیے جبکہ ہمارا کام اپوزیشن کر رہی ہے۔
پاکستان جمہوری اسلامی ملک ہے یہاں کے لوگ جمہوریت کو مقدم جانتے ہیں تو اپوزیشن بھی اپنی تائید و حمایت کے لئے عوام کی جانب چلے ۔ عوام فیصلہ کرے کون سچا ہے کون قابل ہے؟
مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے لئے بہتر ہے کہ وہ غیر ملکی سازشوں کا آلہ کار نہ بنے اور جو ضمیر فروشی کا بازار سرگرم ہوا تھا اس کے ذریعے ہمارا اخلاقی و قومی ڈھانچہ بھی نہ بگاڑے بلکہ عام انتخابات کی جانب آئے اور جیت کر اقتدار سنبھال لے۔