جب تک قانون سب کے لئے برابر نہیں ہوتا پاکستانی ایک قوم نہیں بن سکتے۔ فواد چوہدری
جب تک قانون سب کے لئے برابر نہیں ہوتا پاکستانی ایک قوم نہیں بن سکتے۔ فواد چوہدری
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) سابق وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی میں تقریر کی اور حقائق ڈپٹی اسپیکر کے سامنے رکھے جس کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف رولنگ دیتے ہوئے اس تحریک کو رد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مد ت کے لئے ملتوی کر دیا ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شکست کھا کر متحدہ اپوزیشن ایوان میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے جب کہ پیپلز پارٹی اسلام آباد کورٹ کی جانب بڑھ گئی ۔ سابق وفاقی وزریر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی ۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا ۔ اپوزیشن نئے انتخابات سے ڈر رہی ہے۔
سابق وزیر نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے متعلق بات کے دوران کہا کہ یہ تو خود بد عنوانی کے معاملات میں عدالت کو مطلوب ہیں ۔
ان کی تو ضمانت کی درخواست بھی عدالت میں زیر سماعت ہے اور یہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں پھرتے نظر آرہے ہیں۔
اگر یہ کسی عام آدمی کا کیس ہو تا تو کیا قانون اتنی آرام دہی کا مظاہرہ کرتا۔ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ یہاں قانون سب کے لئے یکساں نہیں ہے ۔
امیر اور طاقتور لوگوں کے لئے قانون الگ رکھے جاتے ہیں جبکہ غریب کے لئے قانون الگ رکھے جاتے ہیں۔ اور جب تک قانون کا یہ تضاد برقرار ہے پاکستان ایک قوم نہیں بن سکتا۔