پاکستان میں وزیراعظم کو ہٹانے پر روس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
پاکستان میں وزیراعظم کو ہٹانے پر روس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ روس کی کامیابی کے بعد سے امریکہ پاکستان کے وزیراعظم سے ناخوش تھا۔
اور اسلئے انھوں نے ملک میں ایسے حالات پیدا کئے اور وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کو متحد کر کے تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کا حکم دیا۔
روس کی جانب سے عمران خان کو برطرف کرنے کے دن کو پاکستانی تاریخ کو یوم سیاہ قرار دیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ تمام تر حالات کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
اور پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ امریکہ اس پر قابض ہو چکا ہے۔ پاکستان نے برطانیہ سے حاصل کی گئی آزادی کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کو یہ ساری مصیبت صرف اور صرف روس سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر دی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی روسی وزرات خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے ایک نیوز کانفرس میں امریکہ کی بے جا تنقید کی مذمت کی تھی اور کہا تھا روس و پاکستان کے تعلقات میں امریکہ کی دخل اندازی بلا جوا ز ہے ۔ ہم اس پر امریکہ کی مذمت کرتے ہیں۔