چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پشاور جلسہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پشاور جلسہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان نے پشاور میں کل بروز 13 اپریل کو ہونے والے جلسے کے حوالےسے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
ویڈیو پیغام میں عمران خان نے پشاور کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام متعین کرے کہ آئندہ کس کا ساتھ دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی جمہوریت کا فیصلہ عوام کرے گی۔ کونسی حکومت آئے گی وہ عوام کا فیصلہ ہو گا۔
کسی بھی بیرون ملک کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے فیصلہ کرے کہ حکومت کس کی ہو گی۔ ملک کا نظام کیسے چلے گا ۔
عمران خان نے کہا کہ آج ہی ہمیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ اپنے حق کے لئے باہر نکلنا ہے یا ایمپورٹڈ حکومت کو منظور کرنا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لئے پہلے بھی ڈٹا تھا اور آئندہ بھی اس کے لئے ڈٹا رہوں گا ۔ عوام میرے ساتھ ہے تو میں پاکستان کو غلام ملک نہیں بننے دونگا۔
میرے ساتھ آئیں اور دنیا کو بتا دیں کہ ایمپورٹڈ حکومت نامنظور ہے اور ملک میں نئے انتخابات کروا کر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو اقتدار میں لائیں۔