ڈالر کے یکدم سستا ہونے پرتجزیہ نگار اوریا مقبول کا دلچسپ تبصرہ۔
ڈالر کے یکدم سستا ہونے پرتجزیہ نگار اوریا مقبول کا دلچسپ تبصرہ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان کا نیا وزیراعظم کیا منتخب ہوا یکدم سے ہی حالات موافق ہو گئے ۔ جہاں عالمی منڈی میں آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا جس کے سبب ایشیائی ممالک میں مہنگائی زور پکڑے ہوئے تھے سب کچھ خواب و خیال کی باتیں ہو گئی۔
اوگرا نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی ہے۔
شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی ڈالر یکدم 5 روپے سستا ہو گیا ۔ جہاں ڈالر 190 روپے کا تھا فورا سے 185 پر اور پھر 182 پر آگیا ۔ ڈالر کے ساتھ ساتھ اسٹاک منڈی کا رجحان بھی تیز ہو گیا ۔
اس پر سنئیر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے دلچسپ تبصرہ کیا ہےانھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ نئی حکومت کے آتے ہی پاکستان کی فیکٹریوں نہ تو اچانک سے کئی گنا پیداوار شروع کی ہے۔
اور نہ ملک کے کھیتوں نے ایک رات میں سونا اُگلا ہے۔ تو پھر ڈالر کے یکدم اتنے نیچے آنے کی کیا وجہ ہے۔ لگتا ہے عالمی منڈی کے سودی نظام اور کاغذی کرنسی کے مالکوں نے اپنا ڈالر 180 روپے پر گرا کر اپنے پرانے غلامو ں کو اقتدار لانے پر انعام دیا ہے۔