بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافے کی توقع ۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافے کی توقع ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی مہنگائی کا جن پھر بے قابو ہو گیا۔ ملک کی غریب عوام کا خیال کرتے ہوئے اقتدار میں آئی اس حکومت نے بھی عوام پر مہنگائی بوجھ بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔
کُکنگ آئل اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔
اب ایک اور اہم اور سنگین فیصلہ وزیراعظم کا منتظر ہے اور وہ ہے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ۔ اوگر ا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 21.5 روپے کے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 30 پیسے کی تجویز بھی حکومت کو دی گئی ہے۔
اضافے کے لئے اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر فل لیوی ٹیکس رائج کیا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تقریباً اکیاسی روپے پچاس پیسے بنتا ہے۔ اور ڈیزل کی قیمت میں لیوی ٹیکس کا اضافہ ایک سو انیس روپے تک ہو گا۔
سابق حکومت نے جون تک پیٹرول و بجلی کی قیمتو ں کو منجمند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب دیکھیں کیا فیصلہ ہوتا ہے ن لیگی حکومت کا۔