لاہور ( اعتماد ٹی وی ) گزشتہ دو روز سے نو منتخب لیڈر اف دی ہاوس پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی پنجاب کا حلف لینے سے قاصر ہے۔ جس کی بڑی وجہ گورنر پنجاب ہے۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) گزشتہ دو روز سے نو منتخب لیڈر اف دی ہاوس پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی پنجاب کا حلف لینے سے قاصر ہے۔ جس کی بڑی وجہ گورنر پنجاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گورنر پنجاب اپنے قائد عمران خان کے نعرے کے مطابق اپنی آخری گیند تک کھیل رہا ہے۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اتوار کے روز اسمبلی حال میں ہونے والی ہنگامہ آرئی کا نوٹس لیا ہے اور اس پر رپورٹ طلب کی ہے۔
گورنر پنجاب کی طرف سے بیان سامنے آیا ہے کہ وہ تحقیقات کروائے گے کہ وزیر اعلٰی منتخب آئین اور قانون کے مطابق ہوئے ہیں۔ اگر یہ سچ ثابت ہوا تو وہ پھر ہی حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلی پنجاب حلف لینگے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بیانہ جاری کیا ہے کہ وہ استعفی صرف اور صرف عمران خان صاحب کے کہنے پر ہی دینگے باقی اپوزیشن والے تکلیف نا کرے۔
دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے یہ وارننگ دی گئی ہے کہ اگر منگل کے روز حمزہ شہباز کا حلف بطور وزیر اعلی پنجاب گورنر پنجاب کی طرف سے نا لیا گیا تو وہ ہائی کورٹ جائینگے۔