اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) سلیم صافی اور حامد میر پاکستان کی صحافت کے ایسے دو نام ہے جنہوں نے سابقہ حکومت کو گرانے میں دن رات سیاستدانوں کے ساتھ محنت کی اور آخر کار کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) سلیم صافی اور حامد میر پاکستان کی صحافت کے ایسے دو نام ہے جنہوں نے سابقہ حکومت کو گرانے میں دن رات سیاستدانوں کے ساتھ محنت کی اور آخر کار کامیاب ہوئے۔
اسی سلسلے میں جب پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت اقتدار میں آگئی ہے تو سلیم صافی نے مزید جانبدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے، نواز لیگ کے حق میں پیپلز پارٹی کے مخلاف پیغامات جاری کرنا شروع کر دیے۔
سب سے پہلے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ہونے کا ذمہ دار پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کو ٹھہرایا، جس پر پیپلز پارٹی کی طرف شازیہ مری نے سلیم صافی کو تسلی بخش جواب دیا۔
اب جبکہ کابینہ کی تشکیل تقریبا ہو چکی ہے تو پھر سلیم صافی نا رہ سکے اور سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے لکھا کہ بڑی جماعتوں کی طرف سے تنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹی جماعتوں کا آگے نہیں آنے دیا گیا۔
انہوں نے مزید آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے سب کچھ اپنی جھولی میں سمیٹ کر اے این پی کو ایک بھی کام کی وزارت بھی نہیں دلوائی۔