کورونا وباء کے خاتمے کے بعدسعودی حکومت کی عمرہ کے لئے زائرین پر لگائی پابندیاں ختم
کورونا وباء کے خاتمے کے بعدسعودی حکومت کی عمرہ کے لئے زائرین پر لگائی پابندیاں ختم
آن لائن (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لئے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی حکوت کی جانب سے کہا گیا ہے۔ ایسے افراد جو کہ عمرہ کے ویزے پر یا اس بھی کم دنوں کے ویزے پر سعودی عرب آ رہے ہیں ان کو پورے ملک میں پھرنے کی آزادی ہو گی۔
سعودی عرب کی وزارت عمرہ و حج کی جانب سے مقامی میڈیا کو بتا یا گیا ہے کہ عمرہ ویزوں پر آنے والے افراد کی قیام کی مدت تقریباً 30 دن ہے۔
اور اس مدت میں عموما ً زائرین مکہ و مدینہ کے علاوہ دیگر مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران مکہ و مدینہ کے علاوہ سعودی ریاست میں جہاں چاہے آجا سکتے ہیں اور آزادانہ پھر سکتے ہیں۔
کورونا وباء کے خاتمے کے بعد سے سعودی حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات میں نرمی کی گئی ہے۔اور مکہ و مدینہ کی مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی بھی کی گئی ہے اس کے علاوہ طواف کے دوران سماجی فاصلے کو ختم کر دیا گیا ہے ۔
کورونا وباء کے دوران جو شرائط ویکسین سے متعلق لگائی گئی تھی اب سعودی حکومت کی جانب سے وہ بھی ختم کر دی گئی ہے۔
سعودی حکومت کے ان اقدامات کا مقصد ملک کی معاشی صورتحال کو قابو کرنا اور کورونا وباء کے دوران ہوئے نقصان کو دور کر نا ہے۔