عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس چلانے کا اعلان
عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس چلانے کا اعلان
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) متحدہ حکومت کی جانب سے بھرپور کوشش کی جاری ہے کہ کسی نہ کسی طرح سابق وزیراعظم کو کسی کیس میں ملوث کر کے گرفتاری کروائی جائے اور عوام کی نظروں میں ان کا وقار گِرا دیا جائے ۔
کبھی توشہ خانے کے تحائف کا واقعہ اُٹھایا جا رہا ہے ۔ تو کبھی فارن فنڈنگ کیس پر ریفرینس دائر کیا جا رہا ہے۔
اب تجزیہ نگار ڈاکٹر دانش نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو لے عمران خان کے پسینے چھوٹ رہے ہیں کیونکہ عمران خان کو معلوم ہے انھوں نے غلط کیا ہے۔
تمام ثبوت ان کے خلاف ہیں ۔ اپنے حکومتی دور میں SBP نے الیکشن کمیشن کو ان کی نااہلیت کے ثبوت خود دئیے تھے۔
عمران خان صرف نا اہل نہیں ہوں گے بلکہ ان پر فوجداری مقدمات بھی چلائے جائیں گے۔ انھوں نے اپنے دور اقتدار میں دباؤ ڈال کر جو کام کیے اب ان کا احتساب ہوگا ۔
ڈاکٹر دانش کے اس ٹوئٹ کا جواب پاکستان تحریک انصاف کے ایک حمایتی نے بھرپور دیا ہے کہ یہ سب کی خواہش ہی رہ جائے گی کہ وہ خان صاحب کی تذلیل کر لیں گے۔
عزت دینا اور لینا صرف اللہ کے اختیار میں ہے ۔ اگر اللہ پاک نے عمران خان کو رسوا نہیں کرنا تو پورے لفافہ صحافی ، بکاؤ عدلیہ کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی لیڈر بھی ایک کیو ں نہ ہو جائیں عمران خان کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔