ایمپورٹڈ حکومت نا منظور کے ٹرینڈ سے مریم نواز بھی پریشان
ایمپورٹڈ حکومت نا منظور کے ٹرینڈ سے مریم نواز بھی پریشان
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) مسلم لیگ نواز کے حکومتی اقتدار میں آنے کے بعد سے تما م تر سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چھا گیا اور وہ تھا ایمپورٹڈ حکومت نامنظور۔
اس ٹرینڈ کو آج دس دن ہو چکے ہیں اور یہ ابھی تک ٹوئٹرپر ٹاپ پر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سائٹس پر بھی اس ٹرینڈ کو زیادہ سے زیادہ چلایا جا رہا ہے۔ جس پر پہلے حکومت کی جانب سے اس کو نیچے لانے کی کوشش کی گئی ۔
جب یہ ٹرینڈ نیچے نہیں آیا تو اس سے ملتا جلتا ٹرینڈ متعارف کروایا گیا۔ لیکن یہ بھی بے سود رہا ۔ اب مریم نواز نے بھی اس ٹوئٹر ٹرینڈ سے متعلق ٹویٹ کر کے بتا یا کہ جو لوگ یہ ٹرینڈ چلا رہے ہیں اس ٹرینڈ کو ٹوئٹر کی جانب سے پہلے ہی سپیم قرار دیا جا چکا ہے ۔
اس لئے اب یہ لوگ کیونکہ پکڑے گئے ہیں تو اب یہ اپنی اس غلطی کو ٹھیک کر کے ٹرینڈ بڑھا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ مریم نواز نے اس ٹوئٹر ہینڈل کی تصویر بھی شئیر کی۔
جس ٹرینڈ کو مریم نواز نے سپیم دکھایا ہے وہ غلط ٹرینڈ تھا جس میں ایمپورٹڈ حکومت نامنظور کی جگہ ایمپورٹڈ حکومت نامنطور لکھا گیا تھا جب کہ اصل ٹرینڈ ایمپورٹڈ حکومت نا منظور ہے جو کہ تاحال پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹرینڈ بن چکا ہے۔