عمران خان کو ہٹایا گیا کیونکہ وہ فلسطین اور کیوبا کے مسلمانو ں کے حق میں آواز اُٹھاتا تھا۔
عمران خان کو ہٹایا گیا کیونکہ وہ فلسطین اور کیوبا کے مسلمانو ں کے حق میں آواز اُٹھاتا تھا۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) امریکن سیاستدان و تجزیہ نگار سنتھیا میک کینی پی ایچ ڈی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک تہلکہ خیز بیان دیا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے ۔
پاکستان میں عمران خان کی حکومت کو ہٹانے میں امریکہ کا بڑا ہاتھ رہا ہے ۔ اس میں کوئی دورائے نہیں ہے۔ امریکہ کبھی بھی کسی ترقی پذیر ملک کی کامیابی کو برداشت نہیں کر تا۔
عمران خان کی حکومت کی بہت سی پالیسز ایسی تھیں جو پاکستان کو بہت کم عرصے میں اپنے قدموں پر کھڑا کر سکتی تھیں۔
جو کہ سپر پاورز وک قبول نہیں تھا ۔ اس کے علاوہ عمران خان ہمیشہ حق کی بات کرتا تھا ۔ عمران خان نے روس پر لگائی جانے والے امریکی پابندیوں کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ۔
عمران خان نے اسلام فوبیا پر بے دھڑک انداز میں بات کی اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے حوالے سے مسائل کو اقوام متحدہ میں اُٹھایا۔
عمران خان نے یہ واضح کہا کہ وہ امریکی سی آئ اے کو کسی ملک کے خلاف اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور ایک آخری بات جو تابو ت کا آخری کیل ثابت ہوئی کہ عمران خان نے فلسطین ، کیوبا اور ایران کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ۔