اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے تاریخی غیر معمولی فیصلہ دیکھنے کو ملا ہے۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے تاریخی غیر معمولی فیصلہ دیکھنے کو ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ کیا کہ آج سے تمام کیسز کی شنوائی میں لائیو ویڈیو کیمرے کورٹ روم میں لگے گے ۔
ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ہائیکورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارنمنٹ کو ہدایات جاری کی ہے ، جس پر انہوں نے چیف جسٹس کی عدالت میں کمیرہ نصب کر دیا ہے ۔
مزید ملنے والی اطلاعات کے مطابق، فی الحال یہ لائیو اسٹریمنگ محدود پیمانے پر کی جائے گی، اس کی کامیابی کے بعد یہ لائیو اسٹریمنگ عام عوام کے لئے بھی میسر ہوگی ۔
تجزیہ نگار اور دانشوروں کے مطابق ، یہ ہائیکورٹ کا انتہائی اہم اور نازک فیصلہ ہے ۔ بیشک یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے لیکن اس کے ساتھ بہت سے چیلنجز بھی ہونگے ۔
اس طرح اسٹریمنگ سے عوام کھلے عام عدالت پر تنقید کرنا شروع کر دے گی۔ جس سے معاشرہ میں عجیب قسم کا تنازعہ پیدا ہونا کا بھی خدشہ ہے، جو کہ محض تنقید برائے تنقید کے لئے ہوگا۔