الہان عمر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سوالات کا رُخ عمران خان کی جانب
الہان عمر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد سوالات کا رُخ عمران خان کی جانب
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ایک خط کے متعلق انکشاف کے اس میں بیرون ملک کی جانب سے موجودہ حکمران کو ہٹانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
جس پر اپوزیشن کی امریکی رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتوں کے حوالے سے سوالات کا سلسلہ شرو ع ہو گیا اور سب پاکستا ن کی سیاسی جماعتوں کے حوالے سے مشکوک ہو گئے۔ تحریک عدم اعتماد بھی انھیں ملاقاتوں کا نتیجہ تھی۔
گزشتہ روز عمران خان خود بھی سوالات کے کٹہرے میں کھڑے ہو گئے ہیں کیونکہ ان کی ملاقات امریکی کانگرس ویمن لیڈر الہان عمر سے ہوئی ۔
اس حوالے سے امریکہ و پاکستان دونوں ممالک کے صحافی سوال کر رہے ہیں کہ اگر پاکستان میں کی گئی سازش میں امریکہ ملوث تھا تو پھر ان کی ویمن کانگرس لیڈر سے ملاقات کیوں ہو رہی ہے اور کیا وہ یہاں جوبائیڈن حکومت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
امریکی وزرائے خارجہ کے ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ الہان عمر سے متعلق سوالات میں امریکی وزرائے خارجہ کو نہ ڈالا جائے ۔ بلکہ اس کے معلومات کانگریس ویمن کے دفتر سے لی جائیں۔ کیونکہ الہان عمر سرکاری نمائندہ کے طور پر پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی ترجمان وزرائے خارجہ نیڈ پرائس نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
الہان عمر کے مطابق وہ عمران خان کے مسلمانوں کے حق میں خیالات اور اسلام فوبیا کے تدراک جیسے اقدامات کو سراہتی ہیں۔ اس لئے ان سے متاثر ہو کر ملاقات کی خواہاں تھیں۔ عمران خان نے مسلمانوں کے لئے اور اسلام فوبیا کے حوالے سے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔