افغانستان حکومت نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی۔
افغانستان حکومت نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) افغانستان حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے خواتین کی تعلیم اور جابز پر پابندی عائد کرنے کے بعد خواتین کے تنہا سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔
وجہ یہی تھی کہ اسلام میں بغیر محرم کے محدود فاصلے سے آگے سفر نہیں کیا جا سکتا اس لئے انھوں نے بین الاقومی پروازوں پر خواتین کے بغیر محرم سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
اب افغان حکومت کا ایک اور پابندی والہ فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ افغان حکومت نے افغانستان میں مشہور ویڈیو شئیر نگ ایپ ٹک ٹاک اور گیم پب جی پرپابندی عائد کر دی ہے۔
اس حوالے سے افغان حکومت کے ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان ایپلیکیشن کا استعما ل بہت زیادہ ہو رہاہے ۔ اور ہماری نوجوان نسل گمراہی میں پڑ گئی ہے۔ اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ اس پابندی لگائی جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ بتایا کہ جنوبی کوریا کہ گیم پب جی پر بھی پابندی عائد کی جائے گی اس کے علاوہ افغان حکومت نے چینلز کو بے ہودہ مواد نشر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ لوگوں کا وقت ضائع کرنے اور ان کو گمراہ کرنے کا ذریعہ ہیں۔