زمین پر سونے سے صحت کو حاصل ہونے والے فائدے

    عیش و آرام انسان کی فطرت میں ہے اور اسی فطرت سے مجبور ہوکر اس نے اپنے لیے نرم بچھونے اور آرام دہ تکیے بنائے اور یہ نرم بچھونے اور آرام دہ تکیے آجکل اس قدر مقبول ہیں کہ یورپ اور امریکہ جیسے امیر ملکوں کے رہنے والے شائد ہی کبھی سخت زمین پر لیٹ کر سونے کا مزہ چکھتے ہوں۔

    نرم فوم کے گدے پوری دُنیا میں  مقبول ہیں اور ساری دُنیا میں ہی لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور انہیں پر سوتے ہیں مگر کُچھ لوگ آج بھی سخت بستر یا زمین پر سونے کو ترجیع دیتے ہیں۔

     

    Advertisement

    کیا زمین پر سونے سے کمر درد میں آرام ملتا ہے؟

     

    ہر سمجھدار جانتا ہے کہ عیش و آرام جسم کو کمزور کرتے ہیں اور نرم بستر بھی عیش و آرام کی صف میں آتے ہیں مگر سائنس نے آج تک ضروری نہیں سمجھا کے اس معاملے پر اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرے اور زیادہ تر اس معاملے پر لوگوں کے ذاتی تجربات ہی ملتے ہیں اور بیشمار لوگوں کا کہنا ہے کہ سخت زمین پر سونے سے کمر درد میں آرام ملتا ہے۔ مگر اس بات کا کوئی سائیٹیفک ثبوت ابھی تک موجود نہیں ہے مگر سائنس یہ مانتی ہے کہ نرم میٹرس جسم کو پُوری طرح سپورٹ نہیں کرتا اور سونے کے دوران جسم اس میں دھنستا ہے جس سے کمر میں خمیدگی پیدا ہوتی ہے اور یہ خمیدگی کمر درد کا باعث بنتی ہے۔

    Advertisement

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر درد کی صُورت میں میٹرس کے نیچے سخت پلائی وُڈ لگانی چاہیے یا میٹرس کو زمین پر بچھا کر لیٹنا چاہیے یا سخت میٹرس استعمال کرنا چاہیے اور ہاورڈ کے علاوہ دُنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو اپنے ذاتی تجربات میں بتاتے ہیں کہ نرم بستر ترک کرنے کے بعد انہیں کمر درد میں افاقہ حاصل ہُوا۔

     

    کیا زمین پر سونا کمر اور ٹانگ کی درد میں فائدہ دیتا ہے؟

    Advertisement

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    عرق النسا ایک بیماری ہے، جس میں سیاٹیکا کی وین میں درد ہوتا ہے اور درد کمر کے نچلے حصے کیساتھ کولہوں اور ٹانگوں میں محسوس ہوتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر درد اور عرق النسا میں سخت بستر فائدہ دیتا ہے۔

    نرم بستر عرق النسا کی بیماری کو بڑھا دیتا ہے کیونکہ ایسے بستر پر سونے سے کمر میں خم آتا ہے اور سخت بستر کمر میں اس خم کو نہیں آنے دیتا جس کی وجہ سے درد کی شکایت کم ہوتی ہے۔

     

    Advertisement

    زمین پر سونا جسمانی ڈھنچے کی حالت کو بہتر بناتا ہے؟

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

     نرم بستر سے سپائن میں خم آجاتا ہے اور بہت سے لوگوں کے ذاتی تجربے کے مُطابق سخت بستر سے سپائن کا خم ختم ہوتا ہے اور کھڑے ہونے کے دوران کمر کی خمیدگی بہتر ہوتی ہے جس سے پوسچر سیدھا ہونے کیساتھ خوبصورت بھی ہوتا ہے۔

     

    Advertisement

    زمین پر سونے کے نقصانات

    کمر درد، عرق النسا اور سپائن میں خمیدگی سے کئی افراد زمین پر سونے کا ہی مشورہ دیتے ہیں مگر زمین پر سونا سب لوگوں کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا خاص طور پر بُزرگ افراد کے لیے کیونکہ سرد موسم میں زمین پر سونے سے سردی لگنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور اگر زمین اچھی طرح صاف نہ ہو تو مٹی وغیرہ سانس کے راستے الرجی پیدا کر سکتی ہے۔

     

    Advertisement

    حاملہ خواتین کے لیے زمین پر سونا بہتر ہے

    بہت سی حاملہ خواتین میٹرس کی بجائے زمین پر لیٹنے سے زیادہ آرام محسوس کرتی ہیں مگر ضروری نہیں ہے کہ حاملہ خواتین زمین پر ہی لیٹیں بلکہ وہ جہاں زیادہ آرام محسوس کریں وہیں لیٹیں۔

    نوٹ: آپ بھی اس پوسٹ میں شامل ہو کر، لوگوں کو مفید مشورے بذریعہ کمنٹ دے کر، صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں

    Advertisement