الیکشن کمیشن کے لئے خطرات کی گھنٹی بج گئی۔
الیکشن کمیشن کے لئے خطرات کی گھنٹی بج گئی۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں الیکشن نہ کروانے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا ۔
احتجاج 26 اپریل 2022 کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا فواد چوہدری نے اعلان کیا ہےکہ احتجاج صرف الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ فواد چوہدری نے کہا کہ تمام تر تنظیمات کے حوالےسے ضلعی انتظامیاں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جانبداری کی حد کر دی ہے اور بددیانتی کی بھی انتہا کی جارہی ہے کہ ابھی تک منحرف اراکین کی ڈیکلئیر یشن نہیں کی گئی نہ ہی ان کی سیٹ کو خالی کروایا گیا ہے۔
ملک کی انتظامیہ اس حوالے سے خود حالات کو سنگین بنا رہی ہے۔ اگر مزید الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی قدم نہ اُٹھایا گیا تو پھر ہر نتیجے کے ذمہ دار یہ خود ہو نگے ۔ الیکشن کمیشن نے یہ موجودہ حکومت کی حمایت میں ہر چیز کو بالاتر کر دیا ہے۔