بھارت حکومت نے اپنے طلبہ پر نئی پابندی عائد کر دی۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی) بھارت کی مسلمانوں سے نفرت کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے اور نہ بھارت نے اس حوالے سے کوئی دوغلا رویہ اپنا یا ہے۔ بھارت مسلمانوں کے علاوہ تمام مسلم ممالک کے بھی خلاف ہی نظر آتا ہے اور اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ تو تعلقات میں انتشار پیدا کر تا رہتا ہے جس کے متعلق کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوا رہتا ہے ۔ جیسے گزشتہ مہینے میں بھارتی میزائل کا پاکستان کی حدود میں گرنا۔
نئی حکومت کے بعد سے بھارت نے بھی پر پُرزے نکال لیے ہیں اور پاکستان کو حکم دئیے جارہے ہیں کہ اپنے ملک کے لوگوں کی جانچ پڑتا ل کرے۔ اب بھارت نے ایک اور نیا کام کیا ہے ۔ بھارت نے اپنے طلبہ کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول سے منع کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے انھوں نے ایک خط جاری کیا ہے ۔
خط میں طالب علموں کو اطلاع دی گئی ہے کہ اگر انھوں نے پاکستان میں تعلیم حاصل کی تو اپنے ملک میں انھیں کوئی نوکری نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نوٹس نے بیان دیا ہے کہ خط میں باقاعدہ انتباہ دی گئی ہے۔ یہ افسوسناک بات ہے کہ بھارت اس قدر حد سے گر گیا ہے کہ اب تعلیم کو بھی مسئلہ بنا رہا ہے۔
پاکستان اس پبلک نوٹس کے متعلق بھارتی حکومت سے وضاحت طلب کرنے کا حق رکھتا ہے بھارت کو اپنے اس کھلم کھلا غیر امتیازی بیان کے متعلق جواب دینا ہو گا تا کہ اس جواب کی روشنی میں پاکستان آئندہ اقدامات کے متعلق لائحہ عمل طے کرے۔